اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کسی سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ ادارے کا ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کیسے کہہ سکتے ہیں کہ نواز شریف میرٹ پر تعیناتی نہیں کرتے، نواز شریف نے ہی جنرل قمر جاوید باجوہ کی تعیناتی کی جنہیں عمران خان نے توسیع بھی دی۔
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ کوئی کسی کا آرمی چیف نہیں ہوتا، آرمی چیف ادارے کا ہوتا ہے۔ اپنے آرمی چیف لگانے والی یہ تھیوری مسترد ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی طرح اداروں کو متنازعہ بنانے کی گھناونی سازش کررہے ہیں، وہ اقتدار کی ہوس میں اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں۔
Short Link
Copied