جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوور چوک کی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر گفتگو ہوئی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، فریقین نے سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی نائب وزیراعظم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق روسی نائب وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستانی افواج کی کوششوں کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے