آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کنٹرول لائن کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی (پاک صحافت) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ نوسیری سیکٹر میں فرنٹ لائن دستوں کا دورہ کیا ہے۔ اس دوران آرمی چیف کو ایل او سی کے ساتھ تازہ ترین آپریشنل صورت حال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسلسل چوکسی اور آپریشنل تیاریوں کے لیے ان کی تعریف کی۔ قبل ازیں ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے