آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ناروے کے سفیر کی ملاقات

army chief bajwa

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ناروے کے سفیر کے درمیان علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے نارویجین سفیر پرالبرٹ الاساس کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ دوران ملاقات دوطرفہ سطح پر تمام شعبوں میں باہمی تعلقات میں مزید وسعت کی خواہش کا اعادہ کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران معزز مہمان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا جبکہ علاقائی استحکام کے لیے پاکستانی کاوشوں کو سراہا ہے۔ نارویجین سفیر کی جانب سے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید وسعت کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے