آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ یہ بات پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتِ حال سے متعلق باہمی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سینٹ کام جوائنٹ آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق اس موقع پر سینٹ کام اور پاک فوج کے درمیان دفاعی تربیت اور رابطے بڑھانے کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پولیس چوکی

پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ، 2 اہلکار جاں بحق

خیبر (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے