آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک وزیرِ خارجہ کی ملاقات

(پاک صحافت) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامیہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور ترک وزیرِ خارجہ نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے دونوں برادر ممالک کے گہرے تعلقات پر اظہارِ اطمینان کیا۔

اس موقع پر ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے