آرمی چیف اور فوج کیخلاف منظم مہم عمران خان خود چلارہے ہیں۔ طلال چوہدری

طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور آرمی کے خلاف منظم مہم عمران خان خود چلارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان خود فوج کے خلاف منظم مہم چلارہے ہیں۔ اقتدار سے الگ ہونے کے بعد عمران خان نے منظم مہم چلائی، جسے کارکنوں اور فالوورز نے فالو کیا۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تعیناتی روکنے کے لیے انہوں نے لانگ مارچ بھی کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے آرمی چیف کی تعیناتی بھی متنازع بنانے کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے پیجز اور آئی ڈیز کی جانب سے گزشتہ کافی عرصے سے پاک فوج کے خلاف مسلسل ٖغلیظ مہم چلائی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے