راولپنڈی (پاک صحافت) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ عاصم منیر نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے دونوں پڑوسی ممالک کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کیلیے سرحد کے ساتھ بہتر تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی استحکام اور اقتصادی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔
ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر پاکستان اور ایران دونوں اقوام اور خطے کے لیے امن و استحکام حاصل کرسکتے ہیں۔
Short Link
Copied