عرفان صدیقی

آج کے فیصلے کے بعد سب سے بڑا سوال پیدا ہوگیا ہے۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آج کے فیصلے کے بعد سب سے بڑا سوال پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آج کے فیصلے سے یہ سوال پیدا ہوا کہ کیا قانون اور انصاف کے حوالے سے پاکستان کے تحریری آئین کی کوئی حیثیت و اہمیت باقی رہ گئی ہے؟۔ کیا نظریہ ضرورت یا نظریہ سہولت کے تحت آئین کی دو ٹوک شقوں اور اُس کے تحت اٹھائے گئے حلف کو نظر انداز کرکے ہی فیصلے دینے ہیں؟۔

ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ اگر فیصلے عوامی جذبات، عمومی قیاس اور پنچایتی انصاف کی بنیاد پر ہی ہونے ہیں تو آئین کو فارغ کردیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کو کم از کم پی ٹی آئی کی حد تک معطل کر دینے کا تحریری فیصلہ سنادیا جائے، جو عملاً آج سنادیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے