خواجہ آصف

آج اعلی ترین عدلیہ نے آئینی کے بجائے سیاسی فیصلہ دیا۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سپریم کورٹ کے فیصلے آئینی کے بجائے سیاسی فیصلہ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ آج کے فیصلے میں آئین اور انصاف کے تقاضوں کی جگہ سیاسی تقاضوں کو اہمیت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آج اعلی ترین عدلیہ نے آئینی کے بجائے سیاسی فیصلہ دیا، جو سائل ہی نہیں تھا، جس نے ریلیف مانگا ہی نہیں، اسے ریلیف دے دیا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عدالت عظمی نے آج کے فیصلے کے ذریعے آئین و قانون کی تشریح کرنے کے بجائے آئین سازی کا فرض سنبھال لیا۔ انصاف کے لیے عدل کی جنگ لڑیں تو ہم آپ کے معترف ہوں گے، سلام پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے