اسلام آباد (پاک صحافت) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاشی ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ معاشی ٹیم اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا وفد آج اکٹھے ظہرانے میں شریک ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کے ظہرانے میں وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا، طارق باجوہ اور طارق پاشا بھی شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی ٹیم اور وفد کو ظہرانہ آئی ایم ایف کے نمائندے ایسٹر پیریز نے دیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ظہرانے میں بھی آئی ایم ایف کے وفد سے مذاکرات پر بات چیت ہوئی ہے۔