شہباز شریف

آئی ایم ایف پروگرام حلوہ یا کھیر نہیں، شرائط بہت کڑی ہیں، وزیراعظم

ملتان (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط کو انتہائی سخت قرار دیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے آئی ایم ایف سے قرضہ ناگزیر تھا، اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق ملتان میں یوتھ لون پروگرام سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام پر خوشی کے شادیانے نہیں بجانے ، آئی ایم ایف پروگرام حلوہ یا کھیر نہیں، شرائط بہت کڑی اور سخت ہیں اور ہم نے تمام شرائط مانی ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کب تک ہم مانگتے رہیں گے، بڑے بڑے صنعت کاروں کو ماضی میں 3 ارب ڈالرز دیے گئے، ارب پتی افراد نے بھی 3 سے 4 فیصد سود پر قرض لیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ موقع ملا تو ملتان میں میڈیکل سٹی بنائیں گے، 50 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرینگے ۔ خیال رہے کہ وزیراعظم نے شجاع آباد میں فلائی اوور بنانے کا بھی اعلان کیا۔ یاد رہے کہ  آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملنے ہیں، آئی ایم ایف کا پروگرام 9 ماہ کا ہے،3 ارب ڈالر پاکستان کو ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے