آئین کے مطابق عدم اعتماد کی ووٹنگ آج ہی ہوگی۔ بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہی ہوگی بصورت دیگر ہم اسمبلی میں دھرنا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ہمارا آئینی حق نہیں دیا جاتا تب تک دھرنا دیں گے، ابھی ابھی سپریم کورٹ جائیں گے کہ ہمارا عدم اعتماد کا ووٹ آج ہی کیا جائے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اپنے وکلا کے ساتھ سپریم کورٹ جائیں گے اور کہیں گے کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہی کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد وزیراعظم اسمبلی کو تحلیل بھی نہیں کرسکتا، عدم اعتماد کا مقابلہ کرنا پڑے گا، ہم نے اسپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے