آئین میں ٹرسٹی وزیراعلی کی کوئی گنجائش نہیں۔ قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آئین میں ٹرسٹی وزیراعلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، یہ اصطلاح پہلی بار سننے میں آئی ہے جبکی آئین میں اس کا کوئی وجود نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ یہ کہتے ہیں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، سوال یہ ہے کہ مینڈیٹ پی ٹی آئی کا ہے یا مسلم لیگ (ق) کا، عدالتی فیصلے کی بنیاد پر مسلم لیگ (ق) کے ووٹ مسترد ہوئے، مسلم لیگ (ق) کے ارکان نے پارٹی ڈائریکشن کے خلاف ووٹ کاسٹ کیا۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی والے الزام لگا رہے تھے کہ ووٹ خریدے جارہے ہیں، عدالت نے وزیراعلی پنجاب کو بطور ٹرسٹی کام کرنے کا کہا، حکمران اتحاد نے فل کورٹ بنانے کی استدعا کی، پی ٹی آئی اور (ق) لیگ والے بتائیں ان کا مینڈیٹ کیسے چوری ہوا؟، ق لیگ مرکز میں ہماری اتحادی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے