بلاول بھٹو

آئینی عدالت کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔ بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آئینی عدالت کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام کی بات میثاق جمہوریت میں کی گئی، اس معاملے میں سب کا اتفاق چاہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں اتفاق رائے کی کوشش کی، اتفاق رائے بنانے کےلیے دوسروں کے موقف کو سننا چاہیے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی اصلاحات بہت ضروری ہیں، یہ کام بہت پہلے ہونا چاہیے تھا، جے یو آئی کا آئین سازی میں ہمیشہ مثبت کردار رہا ہے۔ جے یو آئی سے اتفاق رائے بنانے کی پوری کوشش کریں گے، اگر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کامیاب نہیں ہوئی تو بھی نمبرز پورے کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام صدور اور وزرائے اعظم کی تقریریں نکال کر دیکھیں سب نے عدالتی اصلاحات کی بات کی، بانی پی ٹی آئی کو اپنی ذات کے سوا بھی سوچنا چاہیے۔ آئینی عدالت کا تو کام ہی نہیں کہ کسی کو جیل میں رکھے، آئینی عدالتوں کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ نہ عدالتی نظام چلے اور نہ پارلیمان۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

پاک فضائیہ کے کمانڈر: ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کا ہمارا عزم غیر متزلزل ہے

پاک صحافت پاک فضائیہ کے کمانڈر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اعلیٰ سطحی وفود …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے