اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے جسٹس منصور کا راستہ رکا ہے، لیکن اس میں حکومت کا عمل دخل کم، پی ٹی آئی کا زیادہ ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایسا انتشاری ٹولہ ہے جس کی حمایت کرے اس کا بھی نقصان ہوجائے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ جسٹس منصور بہت اچھے جج ہیں، لیکن ان کے بارے میں پی ٹی آئی والے کہتے رہے کہ ہماری بات ہوگئی ہے، اکتوبر میں جسٹس منصور آرہے ہیں وہ آکر حکومت کا بندوبست کردیں گے۔ رانا ثناء کا کہنا تھا کہ ایسی باتیں کسی کی بھی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔