اسلام آباد (پاک صحافت) محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کیلئے کسی کو ہراساں نہیں کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محسن رانجھا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ترمیم اگر پسند نہیں تو اسمبلی میں آواز اٹھائیں۔
انہوں نے کہا کہ قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے، تحریک انصاف والے مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے، اگریہ مذاکرات کرتےتوصورتحال کچھ اور ہوتی، ترمیم کے لیے کسی سے زبردستی نہیں ہوگی، اسمبلی میں ہمیشہ سےفلورکراسنگ ہوتی ہے۔
اپنی گفتگو میں محسن شاہ نوازرانجھا کا وزیر اعلی خیبر پختونخوا پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پورکو گولی چلانے والی بات نہیں کرنی چاہیے۔
بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے رویےکی وجہ سےسزا پورا پاکستان بھگت رہا ہے۔
Short Link
Copied