او آئی سی اجلاس میں پاکستان کی اسرائیل پر تجارتی پابندیاں لگانے کی تجویز

اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے مسلم ممالک کو اسرائیل پر تجارتی پابندیاں لگانے کی تجویز دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے او آئی سی وزرا خارجہ کی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور فلسطین میں اسرائیل کی بربیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، اسرائیل کی اب صرف مذمت کافی نہیں ہے، بلکہ اسرائیل کو اس کے جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانا ہوگا۔ اگر جنگ بندی نہیں کی جاتی تو پابندیاں لگائی جائے۔ تمام او آئی سی اراکین تجارتی اور تیل کی پابندیاں لگائیں، او آئی سی مکمل سیزفائر کی کوشش کرے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مکمل اتحاد کے ساتھ بھرپور اقدامات کرنے ہوں گے، مسلم امہ آج ایک مشکل موڑ پر کھڑی ہے، یاد رکھا جائے گا کہ ظالم سے کس طرح ڈیل کیا، ہمیں امن چاہئے جنگ نہیں، استحکام چاہئے تباہی نہیں۔ کیا ہم کسی اور بحران کے متحمل ہوسکتے ہیں؟ کیا ہم او آئی سی ریجن کو پاور گیم کیلئے شطرنج کی بساط بننے دیں ؟ کیا وہ ہمارے لوگوں کی تقدیر کا فیصلہ کریں؟ کبھی نہیں، ہماری قوم کو او آئی سی سے بہت توقعات ہیں، او آئی سی فلسطین اور ایران یکجہتی کا پیغام بھیجے۔

اسحاق ڈار نے اپیل کی کہ او آئی سی مقبوضہ وادی میں جنگ بندی کرائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے