راولپنڈی (پاک صحافت) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ملک کی حفاظت کی قسم کھائی ہے، کوئی وطن عزیز کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیز دھمکیوں اور سازشوں کے خلاف کام کر رہی ہیں، پاکستان کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا ہے کہ جس نے بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھ نکال دیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انٹیلی جنس ایجنسیز اور ادارے کام کر رہے ہیں اور چوکنا ہیں۔ ملکی بقا، سالمیت اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Short Link
Copied