انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا

انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نئے وزیراعظم کے انتخاب سے ایک روز قبل ہفتے کو وزیراعظم ہاؤس خالی کرکے منسٹر انکلیو منتقل ہوگئے۔ انوارالحق کاکڑ کو منسٹر انکلیو میں بنگلہ نمبر 15 الاٹ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 14 اگست 2023 کو نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک کے 8 ویں نگراں وزیر اعظم کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

انوارالحق کاکڑ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی تھی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نومنتخب نگراں وزیراعظم سے حلف لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے