انقرہ میں پاکستانی سفیر کی رہائشگاہ پر یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد

انقرہ (پاک صحافت) ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں یومِ پاکستان کی 84 سالگرہ کے موقع پر سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید کی رہائش گاہ پر پاکستان کے شایانِ شان پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس استقبالیہ تقریب میں ترکیہ کے وزیر قومی دفاع یشار گیولر، وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قومی دفاع یشار گیولر نے اپنے خطاب میں ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات کو مثالی اور تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان فروغ پاتے ہوئے دفاعی تعلقات اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان بھی بڑے پیمانے پر قریبی تعاون جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اسٹریٹجک اور جامع دوطرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر دو طرفہ تعلقات کی تاریخی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو اقتصادی طور پر فائدہ مند کثیر جہتی تعاون میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مشترکہ اقدار اور باہمی مفادات پر مبنی یہ دوستی آئندہ برسوں میں مزید مضبوط ہوتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے