کامران ٹیسوری

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تبادلے سے ملائشیا کی ثقافت سمجھنے میں مدد مل رہی ہے، گورنر سندھ

(پاک صحافت) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ، تجربہ کار، محنتی نوجوان افرادی قوت سرمایہ کاری کے لیے اہم ہے، معاشی استحکام کے لیے صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف شب و روز محنت کر رہے ہیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ملائیشیا کے قونصلیٹ جنرل آفس پہنچے۔ گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے قونصل جنرل ملائیشیا اور کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک ملائشیا دوستانہ تعلقات مثالی ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تبادلے سے ملائشیا کی ثقافت سمجھنے میں مدد مل رہی ہے۔

گورنر کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے سرمایہ کار سندھ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ اندرونی و بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے ایس آئی ایف سی منصوبہ بنایا۔ گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایس آئی ایف سی منصوبہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون، مدد اور معاونت فراہم کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے