فیصل کریم کنڈی

انصاف کی سستی و فوری فراہمی میں وکلاء کو کردار ادا کرنا چاہئے۔ گورنر خیبرپختونخوا

پشاور (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ انصاف کی سستی و فوری فراہمی میں وکلاء کو کردار ادا کرنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاوس میں ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز خیبرپختونخوا چیپٹر کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ وکلاء کو سپورٹ کیا اور ملک کے بڑے بڑے عہدوں پر وکلاء سے ہی انتخاب کیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایسوسی ایشن کے مجموعی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انصاف کی فوری فراہمی میں وکلا کا کردار انتہائی اہم ہے، انصاف کی فراہمی کے لیے عوام اور عدلیہ کے درمیان وکلاء پل کا کردار ادا کرتے ہیں، وکلاء برادری نے قانون اور انصاف کی بالادستی یقینی بنانے میں موثر کردار ادا کیا ہے۔

وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر وقار خان ایڈوکیٹ کررہے تھے جبکہ نائب صدر فضا نظامی، جنرل سیکرٹری شاہد عزیز، حشمت سدوزئی ایڈوکیٹ، جاوید اقبال مروت ایڈوکیٹ سمیت خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایشن کے عہدیدار، کابینہ اراکین شامل تھے۔ وفد نے گورنر کو صوبے کا آئینی منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے