انسداد پولیو کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا انتہائی تشویشناک ہے۔ وزیراعظم

شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستقل معذوری کا باعث بننے والے خطرناک وائرس پولیو کے خاتمے کے لیے جانے والی قومی کوششوں میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران کرک، بنوں میں پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکر شہید ہوئے، ان کے لیے دعا کریں، پولیو کےخاتمے میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے۔

محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں 5 پاکستانی شہری جان کی بازی ہار گئے، 40 سے زیادہ لوگوں کو ریسکیو بھی کیا گیا،اس طرح کے حادثات میں جن کے پیارے بچھڑ جائیں، وہ انہیں ساری زندگی یاد رکھتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشتی حادثے جیسے غیرقانونی طریقوں سے بے پناہ قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں، بدقسمتی سے جولائی 2023 میں بھی کشتی حادثہ ہوا جس میں 260 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی تھی، اس وقت ہم نے اس پر بڑی گہرائی میں جاکر فیصلے کیے تھے، تمام اداروں، وزارت خارجہ، داخلہ، بیرون ملک پاکستانی کے حوالے وزارت نے ہمہ گیر فیصلے کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے