انسدادِ ڈینگی کیلئے محکموں کا عدم تعاون و کوتاہی برداشت نہیں کرینگے، خواجہ عمران نذیر

لاہور (پاک صحافت) وزرائے صحت پنجاب عمران نذیر اور سلمان رفیق کی زیرِ صدارت راولپنڈی میں انسدادِ ڈینگی اجلاس ہوا۔ اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر انسدادِ ڈینگی کے لیے ارکانِ قومی و پنجاب اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اور مریم نواز کو روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں رکنِ اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے بتایا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی روایت کے مطابق عوام کا تحفظ اور ڈینگی کا خاتمہ کریں گے، ڈینگی کے خاتمے کے لیے اداروں، میڈیا اور عوام کا تعاون نہایت ضروری ہے۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہائی رسک علاقوں میں ٹیکنیکل کمیٹی کی مشاورت سے ٹارگٹڈ فوگنگ کروائی جائے، الائیڈ محکموں کا عدم تعاون اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب بھر میں ڈینگی پر قابو پانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، ڈینگی کی وباء پر قابو پانے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے، راولپنڈی میں متعلقہ افسران انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف بلاول بھٹو

وزیراعظم سے حافظ نعیم، بلاول کی ملاقات، غزہ صورتحال پر اے پی سی بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے