انسانی سمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیار

انسانی اسمگلنگ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیار کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی سمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں، فعال انسانی سمگلرز میں سے 39 کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ ہے۔ خیبرپختونخوا میں 50، بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 سمگلرز متحرک ہیں، 15 سمگلروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل میں ڈال دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق حساس اداورں کی رپورٹ کے مطابق یہ سمگلرز پاکستان اور دوسرے ممالک سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں، 4 سمگلرز اس وقت پاکستان، 3 لیبیا، ایک انگلینڈ اور ایک یو اے ای میں موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق 6 انسانی سمگلرز کی حالیہ لوکیشن کا ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا، تمام سمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی بلاک کردیئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے