عبدالقادر پٹیل

انسانی حقوق کے نام پر فتنہ مغرب سے پھیلایا جارہا ہے۔ عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد (پاک صحافت) عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے نام پر فتنہ مغرب سے پھیلایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ختم نبوت کے معاملے پر سب کے جذبات یکساں ہیں، کسی کو ایسے فیصلے دینے کاحق نہیں کہ لوگ خود فیصلے کرنے لگیں۔

عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے نام پر فتنہ مغرب سے پھیلایا جارہا ہے، یہ منافق اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں، رسول اللہ کے علاوہ کسی کو نبی کہتے ہیں تو کبھی مسلمان نہیں ہوسکتے، اس مرتد نے انبیا اور شہداء کربلا کے بارے میں جو کہا دہرا نہیں سکتا، حضرت محمد آخری نبی تھے اور آخری نبی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو نہ چھیڑا جائے، آئین کو ری رائٹ کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگتا ہے یا نہیں؟ اور آرٹیکل 6 کی سزا موت ہے، کمیٹی بنائیں جو بتائے فتنہ پھیلانے والوں کی کیا سزا ہونی چاہئے۔ آپ ہمارے ایمان پر حملہ مت کریں، حضور کی شان ہمیشہ رہے گی، تم کچھ نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے