اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری نے پی ٹی آئی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ جان بوجھ کر راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ کا یہی رویہ رہا تو ہو سکتا ہے مارچ کو دھرنے میں تبدیل کرکے بیٹھ جائیں گے اور جہاں روکا گیا وہی دھرنا دے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نتظامیہ کی ذمہ داری تھی ٹریفک کو کنٹرول کرنا لیکن ہمارے مارچ میں ٹریفک بلاک رکھ کر انتظامیہ روڑے اٹکا رہی ہے۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کا یہی رویہ رہا تو مارچ کو دھرنے میں تبدیل کر دیں گے۔
واضح رہے کہ دوسری جانب پی پی پی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے بھی اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ حکومت عوامی مارچ کو اسلام آباد کی جانب بڑھنے سے روک رہی ہے، انتظامیہ نے لانگ مارچ کے راستے پر ٹرک اور بسیں کھڑی کر کے بند کردیا۔