انتشار پھیلانے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں۔ فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان

لاہور (پاک صحافت) فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملک میں انتشار پھیلانے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس نے ملک کی دفاعی پالیسی کو واضح کر دیا ہے۔ 9 مئی کو جلاو گھیراو کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا ہے کہ فوج نے خود احتسابی سے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کی سالمیت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ ادارے میں جرنیل سے لے کر افسر تک پاکستان سے محبت ہی مشترکہ سوچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے محبت کی سوچ کے آگے سب کچھ قربان ہے۔ انتشار پھیلانے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں۔ ہر محب وطن کی ریڈ لائن پاکستان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے