اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ انتخابی سرگرمیاں شروع ہوتے ہی امریکی سفیر کی سرگرمیاں تشویشناک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سینیئر رہنما حافظ حسین احمد نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائفر کیس میں امریکی مداخلت کی تحقیقات کی جائے، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے دورے و ملاقاتیں مشکوک ہیں، الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد حب اور گوادر میں امریکی سفیر کے دورے نے سوالات کو جنم دیا ہے۔
حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں انتخابات میں مداخلت کرنا چاہتا ہے، امریکی سفیر کے دورے مداخلت کے سوا کچھ نہیں۔ امریکا نے ہمیشہ پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔
Short Link
Copied