خواجہ آصف

انتخابات کے بعد بھارت میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی، خواجہ آصف

(پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حالیہ انتخابات کے بعد بھارت میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی ہے، مودی اب اتنے کمفرٹ ایبل نہیں ہیں، ان کے پاس اتحادی حکومت ہے۔ تھنک ٹینک صنوبر انسٹیٹیوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان سے متعلق بھارتی رویے میں کوئی عیاری، تبدیلی نہیں دیکھتا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مودی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے اسٹیٹس میں تبدیلی کی، بھارت میں کوئی نئی حکومت بھی ہو تو اس کے لیے اس اسٹیٹس میں تبدیلی مشکل ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم بھارت میں تبدیلی پر شرط نہیں لگا سکتے، ہمیں اس صورتحال سے نکلنے کے لیے راستہ تلاش کرنا ہوگا، یہ سفارتکاروں اور سیکیورٹی ماہرین پر منحصر ہے کہ وہ راستہ ڈھونڈیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری سیاسی قیادت بھارتی صورتحال کے حوالے سے بڑی تجربہ کار ہے، ذاتی طور پر سمجھتا ہوں ہماری معاشی پالیسی پر کچھ عرصے تک توجہ دینا ہوگی، اس وقت ہمارے معاشی مسائل ہیں، ہمیں بڑی مشکل خارجہ پالیسی اپنانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف چین اور روس، دوسری طرف امریکا اور اس کے اتحادی ہیں، ہمارے پاس جی ایس پی پلس ہے، آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی ادارے ہیں اور ہمیں ان کی ضرورت ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری ضروریات پوری نہیں ہوسکتیں اگر مغربی طاقتیں ہمارے دائیں جانب نہ ہوں، اپنےعلاقائی مفادات کے لیے ہمیں اپنی خارجہ پالیسی میں کچھ جگہ نکالنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جگہ ہمیں روس، چین اور خلیج کے دوستوں اور ایران کے لیے بھی نکالنا ہوگی، ہمارے تعلقات ایران کے ساتھ اچھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ چار پانچ دہائیوں کی سرگرمیوں کے باعث ہماری شہرت اچھی نہیں، افغانستان میں جو ہوا اس کے پشت پناہوں کےطور پر ہم بدنام ہوئے، ملا بھی کچھ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے