انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ لیاقت بلوچ

لیاقت بلوچ

لاہور (پاک صحافت) لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ انتخابات کی تاریخ دینا راکٹ سائنس نہیں، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سابق پارلیمانی لیدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت، اپوزیشن، سیاسی جمہوری اور پارلیمانی اداروں کی شرمناک ناکامی کے بعد انتخابات کے معاملہ کو بھی سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کے ساتھ اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی تذبذب، بے یقینی، معاشی بحران، آئین و انتخابات سے کِھلواڑ، سطحی پوائنٹ سکورنگ سے عوام اور زیادہ پریشان، ملک مزید بحرانوں سے دوچار ہوگا۔ قومی قیادت ہوش کے ناخن لے۔ پانی سروں کے اوپر سے گذر گیا تو سیاست، جمہوریت، انتخابات، پارلیمانی عمل سب کچھ ڈوب جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے