کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ نگراں سیٹ اپ دو سال تک چک سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منظور وسان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ سیاسی نہیں ہونگے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہی ہوں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نے کہا کہ مردم شماری ہوئی ہے تو انتخابات اسی کے تحت ہونے چاہییں، الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے وہ انتخابات کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں مگر یہ الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے۔