مولانا عبدالغفور حیدری

انتخابات شفاف نہ ہوئے تو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ انتخابات شفاف نہ ہوئے تو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انتخابات شفاف نہ ہوئے اور گزشتہ عام انتخابات کی تاریخ دہرانے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جنوری میں عام انتخابات کی تاریخ دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک میں غیر جانبدار الیکشن چاہتے ہیں۔ جے یو آئی نے ہمیشہ بروقت شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نظر میں شفاف اور غیرجانبدار الیکشن ہی ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کا باعث ہے۔ہر ضلع کے الیکشن کمیشن آفسر کو آر او کے اختیارات دئیے جائیں تاکہ الیکشن کی شفافیت پر سوال نہ اٹھے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے