اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں انتخابات الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں آئی ایم ایف نے نہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے ملک میں انتخابات کے انعقاد کی گارنٹی مانگنا ملکی سیاست میں آئی ایم ایف کو مداخلت کی دعوت ہے۔ آئی ایم ایف کو ملکی معاملات میں مداخلت کی دعوت دینے کی پی ڈی ایم شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ کیا چیئرمین پی ٹی آئی کو نہیں معلوم کہ ملک میں انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے آئی ایم ایف کا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو پی ٹی آئی کی طرف سے بریفنگ اسی شوکت ترین نے دی، جس نے 25 صوبوں کے وزرائے خزانہ کو آئی ایم ایف سے معاہدہ سبوتاژ کرنے کی ہدایات دی تھی۔
Short Link
Copied