امیر مقام سے یو این ایچ سی آر کے وفد کی ملاقات

امیر مقام

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ برائے امورِ کشمیر امیر مقام سے یو این ایچ سی آر کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں افغان مہاجرین سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وفد کی قیادت اقوامِ متحدہ (یو این) کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں افغان مہاجرین سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ جاری کیئے گئے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر امیر مقام نے وفد کے ارکان کو روایتی چادریں، شیلڈز اور تحائف پیش کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے