شرجیل میمن

امید ہے کراچی اسٹریٹ کرائم پر جلد قابو پالیں گے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ امید ہے کراچی اسٹریٹ کرائم پر جلد قابو پالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ رینجرز کو اختیارات ہیں اور وہ کارروائیاں بھی کررہی ہے۔ ایسا نہیں کہ کہیں اسٹریٹ کرائم ہورہا ہو اور رینجرز نہیں آسکتی، رینجرز اہلکار بھی جرائم پیشہ کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کرتے ہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ اسمارٹ سیف سٹی سے متعلق کام شروع ہوچکا ہے، کراچی میں امن و امان کی صورت حال پہلے سے بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر جلد قابو پالیا جائے گا، کراچی بڑا شہر ہے مرحلہ وار سیف سٹی پروجیکٹ مکمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنے کا خیر مقدم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے