امید ہے تمام سیاسی و جمہوری قوتیں قوم کو اتفاق رائے کا تحفہ دیں گی، شیری رحمٰن

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ امید ہے تمام سیاسی و جمہوری قوتیں قوم کو اتفاق رائے کا تحفہ دیں گی۔ اپنے ایک بیان میں شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پر اتفاق اور مشاورت سے آگے بڑھنے کا جذبہ جمہوریت کی جیت ہے۔

شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت کا بے نظیر بھٹو نے آغاز کیا، صدر زرداری نے عمل کرایا، بلاول بھٹو ادھورے ایجنڈے کی تکمیل کے عمل کی قیادت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بات چیت ہی جمہوریت کی طاقت اور بند دروازے کھولنے کی چابی ہے، آئینی ترامیم پر اتفاق جمہوریت اور پارلیمان کی بالادستی مزید مضبوط کرے گا۔

دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلیے ہیں۔ سینیٹ کا اجلاس 17 اکتوبر بروز جمعرات سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس بھی کل بروز جمعرات سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے