شہباز شریف

امید ہے تمام اتحادی جماعتیں ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امید ہے تمام اتحادی جماعتیں ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں عیدالاضحی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، امید ہے حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتیں ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ دن رات محنت سے پاکستان کو دنیا میں اس کا کھویا ہوا مقام دلائیں گے، نئے مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے۔

سیاسی رہنماؤں نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی، نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اتحادی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 12 خوارجی دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

وزیرستان (پاک صحافت) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے