آصفہ بھٹو

امید کرتی ہوں ایک نئے سیاسی طریقے کا آغاز جلد ہم دیکھیں گے۔ آصفہ بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ امید کرتی ہوں ایک نئے سیاسی طریقے کا آغاز جلد ہم دیکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس پر اظہار خیال کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے اپنے حلقے کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ عوام دوست نہیں بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کی ترجیحات میں کسان اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے تھا۔

آصفہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ کیا پاکستان کے لوگ اس عوام دشمن بجٹ کے مستحق ہیں، ہمیں عام آدمی کے ریلیف کے لیے آگے بڑھنا ہوگا، ہمیں کسان کو مضبوط کرنا ہوگا، کسان کو کبھی سیلاب، گندم درآمد کرنے کا مسئلہ ہے، ہمیں غریب سے غریب شہری کو سہولیات فراہم کرنا ہوں گی، ہمیں پاکستان اورقوم کی خوشحالی کے لیے کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب صدر پاکستان اتحاد کی بات کرتے ہیں تو وہ وقت کی ضرورت ہے، کسی بھی مسئلے کا حل الزام تراشی نہیں ہے۔ اس گرمی میں سندھ میں بجلی نہیں ہے، اس قیامت خیز گرمی میں 15 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ عذاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ کے امن پر کسی طور کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ کے امن پر کسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے