فیصل کریم کنڈی

امن و امان کی صورتحال پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ گورنر فیصل کنڈی

پشاور (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ساڑھے 600 ارب روپے این ایف سی ایوارڈ کی مد میں ملے، کہاں خرچ کیے گئے؟ پولیس کی تنخواہوں میں کیوں اضافہ نہیں کیا گیا؟ اسلحہ کیوں نہیں لیا گیا؟

ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ سیلابی پانی آنے والا ہے پی ڈی ایم اے کو پہلے سے تیار ہونا چاہیے۔ ایسا نہ ہو کہ سیلاب آئے اور پھر کہیں ہمیں پیسے چاہئیں۔

انھوں نے کہا کہ بیورو کریسی کو کہتا ہوں آپ ریاست کے ملازم ہیں۔ کل ایسا نہ ہو کہ بیورو کریسی ہم سے گلہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے