امن مشنز کو دہشتگردوں، قبائلی دشمنیوں کا چیلنج درپیش ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امن مشنز کو دہشتگردوں، قبائلی دشمنیوں اور اپنی حفاظت کا چیلنج درپیش ہے۔ دیرپا امن کے لیے کسی بھی نئی حکمت عملی میں اہم عوامل پر توجہ دینا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امن مشنز کے مستقبل کے بارے میں سنجیدہ اور وسیع البنیاد غور کے مطالبے سے متفق ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ امن مشن میں پاکستان کی دیرپا شراکت پر فخر ہے، اب تک 47 امن مشن میں پاکستان کے 2 لاکھ 30 ہزار فوجی شرکت کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز کی بارش کے بعد نکاسی آب کیلئے کیمروں اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بارش کے بعد نکاسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے