ترجمان دفتر خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کی مذہبی آزادیوں پر رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی مذہبی آزادیوں پر رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں، پاکستانی شہری قانون و آئین کے تحت مذہبی آزادی سے اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ یہ آزادیاں انہیں آئین و قانون کے تحت میسر ہیں، امریکی رپورٹ پر وزارت قانون و انصاف اپنا مؤقف دے چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری بہنوں بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان نے بارہا دہرایا ہے کہ کسی بلاک کا حصہ نہیں ہیں، پاکستان بلاکس کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔ ترجمان دفتر خارجہ سے اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان ایک متحرک جمہوریت ہے، پاکستانی عدالتیں پاکستانی قوانین کے مطابق فیصلے کرتی ہیں۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ غزہ کے طلبہ 20 سے 30 کے بیجز میں پاکستان میں میڈیکل تعلیم مکمل کریں گے، حکومتِ پاکستان نے غزہ کے میڈیکل طلبہ کو پاکستان میں تعلیم مکمل کرنے کی اجازت دی، پاکستان میڈیکل و ڈینٹل کونسل نے غزہ کے طلبہ کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان اکتوبر 2024ء میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا، پاکستان کےخصوصی نمائندے آصف درانی نے دوحا میں افغانستان پرمذاکرات میں وفد کی قیادت کی، آصف درانی نے افغانستان میں موجود دہشتگردی کے مراکز پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی خود مختار فیصلہ ہے، وزارت داخلہ ایسی کسی کارروائی کے بارے میں بتا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے