امریکی اسلحے کے ذخائر اب ہمارے خلاف استعمال ہو رہے ہیں، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امریکا اسلحے کے ذخائر افغانستان چھوڑ گیا۔ اب وہی ذخائر پاکستان کے خلاف استعمال کیئے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ امریکی اسلحے کے ذخائر اب ہمارے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری کوشش کو ڈونلڈ ٹرمپ نے سراہا، دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ جب اے پی ایس کا معاملہ ہوا تھا ہم سب اکٹھے تھے، اس وقت ہمیں سیاسی مفادات ایک طرف رکھ دینے چاہئیں، نیشنل ایکشن پلان کی شقوں پر عمل نہیں ہو سکا۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہمارے 80 ہزار شہری دہشت گردی کا نشانہ بنے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے