امریکہ اور مغربی دنیا اسلام کے خاتمے کے درپے ہے۔ مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن

پشاور (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ آج امریکہ اور مغربی دنیا اسلام کے خاتمے کے درپے ہے، ہمیں اس بات کی طرف توجہ دینی چاہئے اور ملکی سالمیت کا تحفظ کرنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے نظریے کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، امریکہ اور مغربی دنیا اسلام کے خاتمے کے درپے ہے، یہ لوگ اسلام کی ترویج کے اداروں اور جماعتوں کے خاتمے کے ایجنڈے پر ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے سیاستدان مفاد اور اقتدار پرست ہوگئے ہیں، بین الاقوامی مشن لے کر جو اقتدار تک پہنچے ان کا ایجنڈا پاکستان کا خاتمہ تھا، آج نشانے پر ہمارا آئین اور اسلامی تہذیب ہے، آئین کے گرد سب اکٹھے ہی، ہمیں دنیا کے ایجنڈے کو سمجھنے کی ضرورت ہے، نائن الیون کے بعد امریکہ اپنا ایجنڈا دے چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے