امریکا عافیہ صدیقی کو رہا کردے تو ہم بانی کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ امریکا عافیہ صدیقی کو رہا کردے تو ہم بانی پی ٹی آئی کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پریشر پر تو ہم کوئی کام نہیں کریں گے۔ ہم نے ڈونلڈ ٹرمپ کی وجہ سے مذاکرات شروع نہیں کیے۔ اگر مداخلت کی گئی تو اپنی خودمختاری میں مداخلت تصور کریں گے۔ اس قسم کے ٹوئٹس اور بیانات پر تو ہم کام کرنے والے نہیں ہیں۔ عافیہ صدیقی بھی تو امریکا میں ایک عرصے سے قید ہیں، ہم بھی یہ ایشو اٹھائیں گے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو قطعاً کوئی گھبراہٹ نہیں، وزیراعظم نے دوٹوک کہا کہ اپنے دفاع اور خودمختاری کا دفاع کریں گے۔ امریکا کے ساتھ تعلقات میں پہلے بھی دراڑیں آتی رہی ہیں۔ جو بات ملکی مفادات کے برعکس ہے ایسا نہیں کہ اس کو تسلیم کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹائم فریم اگر وہ مقرر کرنا چاہیں گے تو بالکل ہوجائے گا، ایسا تو نہیں ہوسکتا کہ ہم ان کی تمام ڈیمانڈز سے متفق ہوں، یا وہ ہماری ڈیمانڈز پر متفق ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے