جنرل عاصم منیر

امام مسجد نبوی کا دورہ پاکستانی عوام کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ سربراہ پاک فوج

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ امام مسجد نبوی کا دورہ پاکستانی عوام کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) پہنچے تو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔ مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ امام مسجد نبوی کا دورہ پاکستان، پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے کہا کہ پاکستان کا مسلم دنیا میں ایک اہم مقام ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے ملاقات میں پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور امت مسلمہ کے امن، استحکام اور اتحاد کے لیے دعا بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا تعاون قابل تحسین ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے