امام حسین نے سکھایا کہ باطل کے آگے نہیں جھکنا، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ نواسہ رسولﷺ امامِ حسین رضی اللّٰہ عنہ نے کربلا میں صبر و استقامت کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے سکھایا ہے کہ جتنی بھی آزمائشیں آئیں باطل و ظالم کے سامنے سر نہیں جھکانا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے یوم عاشور کے موقع پر پیغام جاری کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حضرت حسینؓ نے ظلم و جبر کےخلاف باطل قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

گورنر کے پی نے مزید کہا ہے کہ واقعۂ کربلا سکھاتا ہے کہ جتنی بھی آزمائشیں آئیں باطل و ظالم کے سامنے جھکنا نہیں ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کی قربانی ہمیں ایمان و انصاف کے حصول کا انمول سبق سکھاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے