الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے متعلق الیکشن کمیشن کا موقف بھی سامنے آگیا

الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) اس وقت پی ٹی آئی حکومت بھرپور کوشش کررہی ہے کہ آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو استعمال کیا جائے اب اس معاملے پر الیکشن کمیشن کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ہوا۔ دوران اجلاس ای وی ایم سے متعلق بات کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو بتایا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال آئندہ انتخابات میں ہوگا یا نہیں؟ اس پر فی الوقت کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق ای وی ایم کے استعمال میں چیلنجز درپیش ہیں، ابھی 14 مراحل سے گزرنا ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے سیکرٹری نے اجلاس میں بتایا کہ الیکڑانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق مزید 3 سے 4 پائلٹ پراجیکٹ کرنا پڑیں گے، ایک پولنگ اسٹیشن پر کتنی الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ہوں گی، یہ فگر آؤٹ کرنا ابھی باقی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے