اسلام آباد (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہی ہوں گے، تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن 90 دن میں حلقہ بندیاں کر کے الیکشن کرائے گا۔ پی ٹی آئی پر اب تک کوئی پابندی نہیں، جب حکومت میں تھے تب بھی پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگائی۔
خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ مقبولیت کا فیصلہ الیکشن کے روز ہوتا ہے، میری توقع ہے الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں مکمل کرکے 90 روز میں الیکشن کرا دے گا۔ 9 مئی کے واقعات میں پولیس کہاں تھی؟ رٹ قائم کرنا ریاست اور پولیس کا کام ہوتا ہے۔